ڈوڈہ //کیرل کے سیلاب سے متاثرین کے امدا د اور خیرسگالی جذبہ کے حصہ کے طور پرگرین ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے منیجمنٹ، سٹاف اورطلاب نے منگل کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ کو ایک لاکھ روپیہ بطور عطیہ سونپا۔اس سلسلہ میں سکول کے پرنسپل اوم پرکاش چنڈیل کی قیادت میں سکول کے طلاب نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں کیرل کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک بطور عطیہ سونپا۔سکول کے پرنسپل نے تمام سکولوں اور ریاست کے این جی اوز سے کیرل متاثرین کی امداد کے لئے فراخدلانہ عطیہ دینے کےلئے آگے آنے کی اپیل کی۔چنڈیل نے سیلاب سے ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آفات سماوی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ز ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے بھی او پی چنڈیل اور اسکے سکول کی جانب سے عطیہ کے کاوشوں کی ستائش کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ایم ایچ ایس ایس ڈوڈہ ریاست جے اینڈ کے میں پہلا سکول بن گیا ہے جو کیرل کے سیاب متاثرین کی مدد کےلئے آگے آیا ہے۔گرین ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ کی اس نیک کام کے لئے کافی سراہنا کی جا رہی ہے۔