ڈوڈہ //بھارتی فوج نے سدبھانہ پروگرام کے تحت ڈوڈہ کے علاقہ بھرت میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس دوران ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 400 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔اس دوران مقامی لوگوں نے فوج کے اس ایثار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں رہائش پذیر آبادی کو ناقص طبی نظام کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ فوج کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔اس دوران لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔