ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں بارشیں درجہ حرارت میں نمایاں کمی، رابطہ سڑکیں زیر آب

Oplus_131072

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بدھ کو وقفے وقفے سے بارشوں و تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح مطلع صاف ہوا تاہم دوپہر کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور سردی میں اضافہ ہوا. اس دوران رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئیں و ندی نالوں میں ایک بار پھر سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے تاہم ٹریفک نظام معمول کے مطابق بحال رہا۔