ڈوڈہ کے بلاک کاہرہ کی پنچائت جوڑا خورد کی عوام نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پنچائت کو ہر سطح پر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ پنچائت ممبران کی موجودگی نے مظاہرین نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مستحق کنبوں کو پی ایم اے وائی زمرے میں شامل نہیں کیا گیا ہے وہیں غریب لوگوں نے اواس پلس یوجنا کے کے تحت تعمیر کئے ہیں لیکن ابھی تک رقومات واگذار نہیں کی گئیں ہیں۔