ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے ایک چور کو گرفتار کرکے نقب زنی کا معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ نے ریتا دیوی زوجہ نریش کمار ساکنہ منکان بجارنی ،تحصیل بھاگواہ ڈوڈہ کی ایک تحریری شکایت پر ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 117/2018 درج کیا ۔شکایت کُنندہ نے شکایت کی تھی کہ اساکے گھر میں طلائی کے زیورات اور دیگر اشیاء چُرا لئے گئے ہیں۔معاملہ کی تحقیقات انچارج پولیس پوسٹ بھاگواہ سب انسپکٹر لیکھ راج کو سونپی گئی،جنھوں نے دوران تحقیقات متعدد مشکوک افراد سے پوچھ تاچھ کی۔ دوران تحقیقات ایک بد نام زمانہ چور رفیق احمد ولد غلام حسن ساکنہ ساکواں ڈوڈہ کو گرفتار کیا گیا ، جس نے انٹروگیشن کے دوران انکشاف کیا کہ اُس نے مکان میں نصف شب کو نقب لگائی اور درج ذیل ائیٹمز چُر الئے، طلائی کا منگل سوتر چین کے ہمراہ ، ایس بی آئی بینک کا اے ٹی ایم کارڈ، ایک لیڈیز پرس ،ایک لیڈیز ہینڈ بیگ ،جنکو پولیس نے برآمد کیا ہے۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے یہ مہم انسپکٹر منیجت سنگھ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد کی نگرانی میں زیر ہدایت ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے انجام دی۔