ڈوڈہ//ڈوڈہ میںپیرکوکووڈ 19 کے 6 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 28 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔اطلاعات کے پیر کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران 6 نئے افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور اٹھائیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 212 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6582 پہنچ گئی ہے اور کورونا وائرس سے ضلع میں اب تک 119 افراد فوت ہوئے ہیں وہیں 145690افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔