ڈوڈہ//آل جموں کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی ریاست گیر چار روز ہڑتال کے چوتھے رو زبھی آج ریاست کے دیگر حصوںکی طرح ضلع ڈوڈہ میں بھی پٹواریوں نے ہڑتال جاری رکھی اور صدر مقام ڈوڈہ پر دھرنا دیا اس دوران احتجاجی پٹواریوں سے خطاب کے دوران ایسوسیشن کے عہدے داروں نے کہا کہ محکمہ جاتی ترقی نائب تحصیلدار وں کی براہ راست بھرتی روکنا پٹوار خانوں کی تعمیر ، نجی مکانات میں موجود پٹوار خانوں کا کرایہ، الاونس میں اضافہ اور گریڈ پے پٹوار یوں و گرداوروں کی ترقی ایسے مطالبات ہیں جو تسلیم شُدہ بھی ہیں اور جائز بھی ہیں اور حکومت نے تسلیم بھی کئے ہیں اور وعدہ بھی کیا اور ہم کو نہ چاہتے ہوئے بھی احتجاجی ہڑتال کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اگر مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی ہڑتال جاری بھی رہ سکتی ہے۔ احتجاجیوں سے شکیل احمد، عنایت حُسین، شوکت حُسین فلاحی، محمد اشرف بٹ، شبیر احمد لون کے علاوہ دیگر عہدیدارن و بنیادی ممبران نے خطاب کیا۔