ڈوڈہ //ٹیچرس فورم نے ڈوڈہ میں ٹیچروں کی ٹرانسفر فہرست مرتب کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے رشوت خوری و منظور نظر لوگوں کو خوش کرنے کا قدم قرار دیا ہے۔ صوبائی کوارڈی نیٹر جماعت علی آغا کی قیادت میں اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے انتظامی سیکرٹری بی کے سنگھ کی طرف سے ٹرانسفر پالیسی لاگو کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوٹی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈوڈہ میں بھی اساتذہ نے اپنے تبادلہ کو لے کر درخواستیں جمع کیں تھیں لیکن ضلع میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے صرف 80ٹیچروں کے نام ہی جاری کئے جن میں بیشتر ان کے اپنے رشتہ دار شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کا یہ عمل انہیں قبول نہیں ہے اور اس سے اساتذہ طبقہ میں کئی شبہات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام سے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے و ملوث آفیسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیچر پندرہ برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔