ڈوڈہ میں جی ایس ٹی سویدا کیندر کا اِفتتاح ٹیکس دہندگان کیلئے اندراج اور ریٹرن فائل کرنے کی سہولت

ڈوڈہ//کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جمعرات کو یہاں سٹیٹ ٹیکسز آفس میں جی ایس ٹی سویدا کیندر کا اِفتتاح کیا۔ اِس سینٹر کا اِفتتاح ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نیتو گپتا اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن کی موجودگی میں کیا گیا اور سینٹر سے ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کی تعمیل بشمول جی ایس ٹی رجسٹریشن اور جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے میں مدد ملے گی۔ٹیکس دہندگان جن کو جی ایس ٹی سے متعلق کسی بھی مدد کی ضرورت ہے وہ مفت مدد کے لئے مرکز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

 

یہ سہولیت مرکز جی ایس ٹی اور حالیہ ترامیم سے متعلق مسائل سیکھنے کے لئے ساز گار ماحول پیدا کر کے عام لوگوں کو ایک ہیلپ ڈیسک او رسپورٹ سسٹم فراہم کرے گا۔کوئی بھی ٹیکس دہندہ جی ایس ٹی کے سلسلے میں کسی بھی مدد کے لئے کسی بھی سوموار اور جمعرات کو سہولیت مرکز سے بلا معاوضہ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ مستقبل میں اِس طرح کے مزید سہولیتی مراکز دیگر علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کی ہرممکن مدد کی جاسکے۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کے ہمراہ ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن اَضلاع کے تاجروں اور ٹھیکیداروں کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اِستفساری میٹنگ بھی منعقدکی۔میٹنگ میں ڈی سی اَنفورسمنٹ نارتھ اودھمپو انیل کمار چندیل ، ڈی سی سٹیٹ ٹیکسز جوڈیشل بال کرشن ، ڈی سی ریکوری نمرتا ڈوگراہ اورمتعلقہ سٹیٹ ٹیکسز اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکنیکل وسیم راجا نے تاجروں اور ٹھیکیداروں کو جی ایس ٹی اور حالیہ ترامیم کے بارے میں پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں عوام الناس تک پہنچنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کے اَفسران بھی جی ایس ٹی کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے’ بلاک دیوس‘ پروگراموں میں شرکت کریں۔تاجروں اور ٹھیکیداروں کے نمائندوں نے ان تک پہنچنے او ران کے خدشات کو دُور کرنے کی خاطر ایک ہیلپ ڈیسک فراہم کرنے کے لئے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے اَقدامات کی سراہنا کی۔