ڈوڈہ//ملک بھر میں صحت و صفائی پروگرام کے تحت ضلع پنچایت افسر کی جانب سے ٹاون ہال میں ’’سوچھ بھارت مشن ‘‘ کے تحت ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب میںضلع پنچایت افسر محمد ادریس لون، ضلع سوشل ویلفیئر افسر محمد اشرف، بی ڈی او نعیم شیخ ،طالب ،آنگن واڑی ورکروں ،آشا ورکروں نے بھی شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سوچھ بھارت مشن میں فیلڈ عملہ کی جانب سے قابل ستائش کام انجام دینے کی سراہنا کی۔انہوں نے ضلع کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کے لئے عام لوگوں میں بیداری کا پیغام پھیلانے کے لئے کہا۔ انہوں نے لوگوں سے گھروں میں بیت الخلاء کااستعمال کرنیکی درخواست کی اور قصبہ کے گرد و نواح کو صاف و پاک رکھنے کی اپیل کی۔بیداری پروگرام کے دوران مختلف سکولوں کے طلاب نے ایس بی ایم پر لیکچر دئے۔بعد ازاں ڈی سی نے طلاب میں انعامات تقسیم کئے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اختر حُسین نے انجام دئے۔