ڈوڈہ ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات | 1 شخص جاں بحق، 3 دیگر زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں منگل کو پیش آئے الگ الگ سڑک حادثات میں 1 شخص کی موت و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو دوپہر ڈھائی بجے کے قریب کھیلینی مرمت سڑک پر الٹو گاڑی زیر نمبری JK06B-7767 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں کی موقع پر ہی موت ہوئی اور ایک زخمی ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی امدادی کاروائی شروع کی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں دو حقیقی بھائی سوار تھے جس میں ارشاد حسین ولد عبدالرشید ساکنہ منگوتہ لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ یاسر حسین ولد عبدالرشید شدید زخمی ہوئے ہیں جسے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے وہیں بھدرواہ چمبہ سڑک پر پونیجہ کے نزدیک مہندرا ٹاٹا موبائل زیر نمبری JK06A-6388 حادثہ کا شکار ہوا جس میں سوار دو افراد زخمی ہوئے جنہیں پولیس و مقامی لوگوں کی مدد سے بھدرواہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. ان کی شناخت ناصر احمد (20)ولد محمد رفیق ساکنہ کہء و تنویر احمد (38)ولد عبدالحف?ظ ساکنہ سنگلی بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق و لیکچرار شدید زخمی ہوا تھا جسے انتظامیہ نے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا تھا۔