ڈوڈہ
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//قومی لوک عدالت کے موقع پر آج تحصیل لیگل سرسوسز کمیٹی ڈوڈہ کی طرف سے جموں کشمیر لیگل سرسوسز اتھارٹی کے زیر اہتمام لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ اس لوک عدالت میں کل 240 مقدمات کو لیا گیا تھا جس میں 34 مقدمات کا باہمی طور فیصلہ ہوا۔اس دوران774،969روپے کی رقم کا ایورڈ بھی پاس ہوا جس میں سے4800 روپیہ موقع پر ہی وصول کیا گیا۔ لوک عدالت چیئرمین تحصیل لیگل سرسوسز اتھارٹی CJM ڈوڈہ کھیم راج شرما منعقد ہوئی جبکہ ایڈوکیٹ خورشید احمد زرگر نے بھی معاونت کی۔اس موقع پر مختلف مقدمات میں ملوث لوگوں سماجی کارکنان اورصحافیوں کی بھاری تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔ آخر پر ماہرین نے لوگوں کو حقوق و فرائض و لوک عدالتوں کے انعقاد کے مقاصد پر تفصیلی سیروشنی ڈالی۔
کشتواڑ
کشتواڑ//ضلع کورٹ کمپلیکس کشتواڑ میں زیر قیادت پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کشتواڑ ایس سی کٹل ایک قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں عدالتوں کی جانب سے منتقل کئے گئے مختلف نوعیت کے معاملات کا نپٹارہ کیا گیا ۔قومی لوک عدالت میں تین بینچ شامل تھے۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کشتواڑ اور ایڈوکیٹ توقیر مشتاق پر مشتمل پہلا بینچ تھا جبکہ دوسرا بینچ سب۔جج/سی جے ایم کشتواڑ بشیر احمد منشی اور ایڈوکیٹ سعید اے ایچ اور ایم وائی کچلو پر مشتمل تھا۔ قومی لوک عدالت کا تیسرا بینچ منصف توصیف احمد اور ایڈوکیٹ سُمن بھنڈاری پر مشتمل تھا ۔ لوک عدالت میں فوجداری کیس، ازواجی کیس تحت ہندو میرئیج ایکٹ ،ایم اے سی ٹی معاملا ت، سول کیسوں اور بینک کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا ۔لوک عدالت میں کُل ملاکر 678 کیسوں میں سے 224 کیسوں کا نپٹارہ کیاگیا۔اور مختلف کیسوں میں 54,65,617 روپے کا معاوضہ پاس کیا گیا ۔
گندو
ڈوڈہ // سب منصف کورٹ کمپلیکس گندو میں ایک قومی لوک عدالت زیر قیادت چیئر مین تحصیل لیگل سروسز سب ۔منصف جج مدثر فاروق کی قیادت میں منعقد ہوئی۔لوک عدالت میں 21فوجداری ،ازواجی ، کمسن و سول کیسوں میں سے 09 کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا ۔اسکے علاوہ 12000 روپے کا جُرمانہ وصول کرکے ٹریفک چالان بھی حل کئے گئے۔لوک عدالت میں ایڈوکیٹ سنجے پنڈتا، کیول منہاس ،پی او محمد حُسین ،جونیئر اسسٹنٹ ڈمپل شرما ،سرپنچوں اور پنچوںکے علاوہ عام لوگ بھی موجود تھے۔