راجوری //راجوری کے ڈونگی گراتی علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس پر ایک وفد نے راجوری پہنچ کرڈپٹی کمشنر راجوری سے شکایت کی ۔ اس موقعہ پر محمد سلام نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی بوند تک دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ہر طرف ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور خواتین ،بچے و بزرگ سبھی پانی کیلئے دربدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے بیچ پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے اور انہیں ماہ صیام میں شدید مشکلات کاسامناہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونگی گراتی میں ہینڈپمپ نصب کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ محمد سلام نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری نے یقین دلایا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرکے پانی کا بندوبست کریںگے۔