ڈورو//ڈورو شاہ آباد میں مقامی ممبر اسمبلی نے منی سیکریٹریٹ عمارت کی سنگ بنیاد ڈال کر یہاں کے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے ۔ممبر اسمبلی ڈورو فاروق اندرابی نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک کی موجودگی میں منی سیکریٹریٹ /ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کا سنگ بنیادرکھا ۔604لاکھ روپے سے تعمیر ہونے والے تین منزلہ عمارت میں سب ضلع کے قریباََ سبھی دفاتروں کے آفس کام کریں گے اس کے علاوہ کمپلیکس میں عام لوگوں کے لئے تمام سہولیات میسر رکھی جائیں گی ۔کمپلیکس مئی2020تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔تقریب میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔