عازم جان
بانڈی پورہ//سرحدی علاقہ ڈنگی تھل گریز میں اساتذہ کی کمی کے باعث گورئمنٹ مڈل سکول کے طلباء اور ان کے والدین سراپا احتجاج ہیں ۔ احتجاجیوں نے بتایا ہے کہ اس مڈل سکول میں تین سال قبل چار اساتذہ متعین تھے لیکن ان کوتبدیل کرکے دو استاوں کو متبادل کے طور پر تعینات کرکے طلباء کے مستقبل کے ساتھ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ منتظمین کھلواڑ کررہے ہیں ۔احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا ہے کہ داؤر کریز کے مڈل سکول میں بارہ اساتذہ تعینات ہیں ۔احتجاج کرنے والوں نے یو ٹی کے وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ دور دراز علاقوں کے اسکولوں کی طرف توجہ مبذول کرکے مناسب اقدامات اٹھائے تاکہ جو دوردراز پہاڑی علاقوں میں قائم اسکولوں کے ساتھ امتیازی سلوک محکمہ تعلیم کی جانب سے ہورہاہے ۔