راجوری //محکمہ موٹروہیکل نے ضلع راجوری میں پوسٹل خدمات کے ذریعہ ڈرائیونگ لائسنسوں کی ہوم ڈیلوری کا سلسلہ شروع کیاہے ۔اس سلسلے میں اے آر ٹی او دفتر میں ایک پروگرام منعقد ہواجس کی صدارت اے آر ٹی او نیرج شرما نے کی جبکہ اس موقعہ پر سپرانٹنڈنٹ پوسٹ آفس آر کے شرما ، محکمہ کے انسپکٹر راجیو بھسین اور اسلم پرویز بھی موجو دتھے ۔اس دوران ڈرائیونگ لائسنسوں کی ہوم ڈیلوری کے سلسلے کا آغاز کیاگیا اور پہلے ہی روز اکسٹھ لائسنسوں کو پوسٹل ایڈریس پر روانہ کیاگیا۔ نیرج شرما نے کہاکہ یہ اقدام ٹرانسپورٹ کمشنر سوگات بسواس کی ہدایت پر شروع کیاگیاہے جس سے لوگوں کو گھر میں ہی لائسنس ملیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راجوری کی نگرانی میں نئے طریقہ کار سے لائسنس فراہم کئے جائیں گے ۔