ادھم پور// مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے فروغ دینے والی سٹارٹ اپ موومنٹ اب ہندوستان کے ہر حصے میں پہنچ رہی ہے اورجموں و کشمیر کے ادھم پور میں2 روزہ “نوجوان سٹارٹ اپ کانکلیو’’ خطے میں صنعت کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور میں 2 روزہ ’ینگ اسٹارٹ اپ کانکلیو‘ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت، جموں و کشمیر کو ہر چیز میں اولین ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر ترقی کے معاملے میں ہندوستان کی ترقی یافتہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال 2023 کئی وجوہات کی بناء پر اہم ہے کیونکہ یہ وہ سال ہے جب ہندوستان G20 کی صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سال کو اقوام متحدہ کی جانب سے پی ایم نریندر مودی کی کوششوں سے بین الاقوامی جوار کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کے تحت دنیا میں ہندوستان کا قد کس طرح بڑھا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پچھلے 9 سال میں ہندوستان میں سٹارٹ اپس میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ 2014 سے پہلے تقریباً 350 سٹارٹ اپس تھے، 100 سے زیادہ یونیکورنز کے ساتھ اسٹارٹ اپس کی تعداد 90,000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں میں ہنر، قابلیت، اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تھی، لیکن انہیں سیاسی قیادت کی جانب سے سازگار ماحول اور مناسب سرپرستی کی کمی تھی جو وزیر اعظم مودی نے فراہم کی تھی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کا فوکس صرف روزگار پیدا کرنے پر نہیں ہے بلکہ انٹرپرینیورشپ کی تعمیر پر بھی ہے۔ ڈائریکٹر CSIR-IIIM جموں ڈاکٹر زبیر احمد نے اس دن کو ضلع ادھم پور کے لیے تاریخی قرار دیا جسے اس دو روزہ ’اسٹارٹ اپ کانکلیو‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زبیر نے زور دیا، ضلع ادھم پور اور دیگر قریبی اضلاع کے لوگوں کو اس ’اسٹارٹ اپ کانکلیو‘ کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں اسٹارٹ اپس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جائے، جو معاشی ترقی کے انجن ہیں۔