ڈاکٹر ارون کمار مہتا کا ریزروبینک آف انڈیا جموں کی ڈا ئمنڈجوبلی تقریبات کا افتتاح | کووڈ چیلنجوں کے باوجود معیشت مضبوط رہی آر بی آئی عملہ اور یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے ترقی یافتہ معیشت کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں کیلئے پرامید: چیف سیکرٹری

نیوز ڈیسک
جموں//چیف سیکرٹر ی ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ریزرو بینک آف اِنڈیا جموں کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا اِفتتاح کیا۔یہ تقریب آر بی آئی جموں کے 60 برس مکمل ہونے کے موقعہ پر منعقد کی گئی تھی۔اِس موقعہ کی مناسبت سے آر بی آئی جموں میں ایک تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس کا اِفتتاح چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کیا۔ اِس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر ریزرو بینک آف اِنڈیاکمل پی پٹنائک ، ، آر بی آئی کے سینئر اَفسران اور اس کے موجودہ اور ریٹائرڈ عملے کے اَرکان موجود تھے۔تقریب میں سال 1962ء سے ریزرو بینک آف اِنڈیا جموں کے سفر کو ظاہر کرنے والا ایک ویڈیو چلا یا گیا۔ویڈیو میں آر بی آئی جموں کے اہم سنگ میل اور حصولیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ چیف سیکرٹری نے ا ن60 برسوں میں آر بی آئی جموں کے سفر پر ایک یادداشت کی نقاب کشائی بھی کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے موجود آر بی آئی جموں کے تمام موجودہ اور ریٹائرڈ سٹاف ممبران کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود جموں وکشمیر کی معیشت نے مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں مضبوط مالیاتی ماحولیاتی نظا م کو یقینی بنانے میں آر بی آئی کی کوششوں کی تکمیل کی ہے ۔اُنہوں نے انہیں خطے میں دیرپا اقتصادی ترقی کے لئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے کے عزم میں جموںوکشمیر یوٹی کے تعاون کا یقین دِلایا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطے کی ترقی میں آر بی آئی جموں کے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آر بی آئی عملے کے ارکان جموںوکشمیر کو ایک ترقی یافتہ معیشت بنانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کرتے رہیں گے۔ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی کم؛ پی پٹنائک نے بھی 60 برس مکمل کرنے پر موجودہ اور ریٹائر ہونے والے اَپنے عملے کے ارکان کو مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ اُنہوں نے آر بی آئی ملازمین پر زور دیا کہ وہ اِس امرت کال میں ملک کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت کریں۔تقریب میں بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی مبارک باد دی گئی ۔تقریب کے اِختتام پربینک کے جنرل منیجر شری سندیپ متل نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔