منڈی// ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے گذشتہ روز تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی کا دورہ کیا ۔اس دوران ایم ایل سی موصوفہ نے سی ڈی ایف سے عوام کیلئے ایک ایمبولینس وقف کی جس سے مریضوں کو سہولت ملے گی-اس موقعہ پر ان کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی ،بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر سید مشتاق جعفری و سیول سوسائٹی کے معزز شہری بھی موجود تھے ۔واضح رہے ایمبولینس آڑائی کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کیونکہ اس علاقہ میں زیادہ تر لوگ معذور ہیں جنہیں اسپتال پہنچنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے شہنازگنائی نے ان کی اس مانگ کو پورا کیا اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے رکن قانون سازیہ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ آج تک انہوں نے ہر ایک لیڈر کو ایمبولینس کے لئے گزارشات پیش کیں مگر سب سیاسی لیڈرو ںنے یہاں کی عوام کویقین دہانیوں کے سوا کچھ نہ دیا مگر ڈاکٹر شہناز گنائی ایسی لیڈر ہیں جنہوں نے انکی اس مانگ کو پورا کیا-انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اقدام کسی اور نے نہیں اٰٹھائے جن کی بدولت عام لوگوں کو راحت میسر ہوسکے اس موقعہ پر مولوی فرید ملک'آفتاب گنائی 'حاجی نور دین شیخ'حاجی ایوب و دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہناز گنائی اسی علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں جس کے سبب وہ ان علاقہ جات کے لیے ہر ممکن سعی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آڑائی ہر طرح سے ترقی کیمنازل طے کرے تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے- انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہناز گنائی کے پاس علاقہ جموں'راجوری'پونچھ اودھمپور وغیرہ کا چارج ہونے کے باوجود بھی انہوں نے منڈی پونچھ کے لئے جو کام کئے وہ قابل ستائش ہیں ۔مقررین نے دیگر سیاسی لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں کئی لوگوں نے بیس سالوں تک نمائندگی ملنے کے باوجود اتنا کام نہیں کیا جتنا شہناز گنائی نے کیا۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سب ہسپتال ضلع اسپتال منڈی اور آڑائی سب سنٹرکی بنیاد انکے مرحوم والد نے رکھی ہے اور وہ ہر ممکن کوشش کرکے صحت کے متعلق ہر قسم کی سہولت لوگوں کے لئے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس لیے یہاں کے لوگوں کے تعاون کی ضرورت درکار ہے تاکہ یہاں کی عوام ہر طرح سے خود مختار بن سکیں۔