پونچھ//ڈائٹ پونچھ میں فاؤنڈیشن لٹریسی اور نونریسی پر جاری بنیادی ،خواندگی اور تعداد کے ایک اہم موضوع پر 5 روزہ آن لائن تربیتی پروگرام جو کہ تعلیم یافتہ معاشرے کی نشوونما کے لئے بہت اہم ہے ،کا آغاز کیاگیا۔ پروگرام ترتیب وار NEP 2020 کے تمام موضوعات کا احاطہ کرتا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوران خواندگی اور اعداد کے تمام اجزا فراہم کئے جائیں گے۔ کورس کے کوآرڈی نیٹر مظفر حسین نے پروگرام کے دوران خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔اس تربیتی پروگرام کے تمام تر انتظامات وسیم قاضی کر رہے ہیں۔