جموں //ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے کسانوں کےلئے شروع کی گئی اسکیموں اور ان کی عمل آوری کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ آفیسران کےساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر ایگریکلچرجموں ہری کرشن رازدان کی قیادت میں منعقد ہ میٹنگ کے دوران کسانوں کےلئے مرکزی وریاستی انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ویلفیئر اسکیموں کی موجودہ و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں’کامل زراعتی نظام ‘پر زوردیتے ہو ئے ڈائریکٹر نے اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ جلداز جلد نئی و جدید ٹیکنالوجی کو اس شعبہ میں متعارف کیا جائے تاکہ فصلوں کی پیدا وار میں اضافے کےساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو ہدایات جاری کی کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کےلئے شروع پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ،کسان کریڈٹ کارڈ ودیگر اسکیموں کے سلسلہ میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کیا جائے تاکہ کسان ان اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔اس موقعہ پر جائنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت کے ایس سمبیال نے کسانوں کےساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں ان کی مشکلات و کئی فلاحی اسکیموں کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں بھی تفصیلی بات چیت کی ۔تاہم مذکورہ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ سنیل کول ،سبزیوں کے شعبہ کے ماہر ایچ ڈی شرما ،سی اے اﺅ جموں اور سانبہ ،سی اے اﺅ ادہمپور ،راجوری ،کٹھوعہ ودیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔