چین میں کورونا کی تباہی | 6دنوں میں 13ہزار ہلاکت

بیجنگ//یو این آئی// عالمی وبا کورونا نے ایک بار پھر چین میں تباہی مچادی، جس کے باعث نئے چینی قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے نئے ویرئینٹ نے چین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے ، محتاط اندازے کے مطابق اسی فیصد چینی شہری اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔چینی وزارتِ صحت کے مطابق تیرہ سے انیس جنوری کے دوران کورونا سے تیرہ ہزار افراد ہلاک ہو ئے ۔حکام کے مطابق کورونا کے نئے ویرئنٹ کے باعث نئے چینی قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں۔اس سے قبل چین کے یشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے بتایا تھا کہ ‘8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ۔یہ تعداد سرکاری اسپتالوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہے اور یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی