کشتواڑ//فوج نے مقامی لوگوں کو مدد کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے بدھ کے روز کی این آر ایل ایم کے تحت خطہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حمایت سکیم کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے بیداری کم کونسلنگ مہم کا انعقاد کیا۔مہم سرکاری اہلکاروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں 10ویں جماعت کے ڈراپ اوٹس اور تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوان کا ہدف مقرر تھا۔مہم کامقصد نوجوانوں کو نوجوانوں کو نیشنل لائیو لی ہڈ مشن کے تحت مواقعوں کی جانب راغب کرکے انہیں ایک موقعہ فراہم کرنا تھا ،تاکہ وہ مفت تربیت معہ پلیسمنٹ حاصل کر سکیں۔طلاب کو ’’حمایت سکیم ‘‘کے تحت اندراج کرنے کے لئے درکار دستاویزات اور طریقہ کار کی جانکاری بھی دی گئی اور انہیں کورس میں شرکت رکنے کی حوصلہ افزائی کی گئی،جس سے انکو روزگار کے مواقعے فراہم ہونگے۔ مہم میں کل ملاکر 34 نوجوانوں نے شرکت کی ۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے فوج کے اس پروگرام کی کافی ستائش کی۔