ریاسی /ضلع سے چیتے کے ایک حملہ میں خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون اُس وقت زخمی ہوئی جب ضلع کے بگا علاقہ میںایک چیتے نے اُ س پر حملہ کیا۔خاتوں کی پہچان بئیل بی بی عمر 40سال زوجہ عبدالغنی ساکن بھگا ،ضلع ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔ زخمی خاتوں کو فوری طور سے ضلع ہسپتال ریاسی میں علاج و معا لجہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔