جموں//چیئرمین جے اینڈکے گرامین بنک جنک راج انگرال نے ریجنل دفترجموں کے احاطے کایہاں گرامین بنک چھنی ہمت میں افتتاح کیا۔اس موقعہ پرجنرل منیجرجے کے جی بی جتندربھاردواج ،چیف منیجر انسپکشن ،آڈٹ اینڈ ویجی لینس ،آرکے نارنگ ریجنل منیجر بھی موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے انگرال نے کہاکہ جے اینڈکے گرامین بنک کی ریاست میں 217 شاخیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جے اینڈکے گرامین بنک فیسٹیول بونانزا۔2018کے دوران صارفین کیلئے کار،دوپہیہ کیلئے قرضہ (لون) حاصل کرنے کے سلسلے میںخصوصی آفرہے جس کے دوران انہیں پراسیسنگ اورری بیٹ کیلئے کوئی بھی چارج حاصل نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ گرامین بنک میں دیگربنکوں کے مقابلے میں قرضوں پرکم شرح ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سکیمیں اگریکلچر، ہارٹیکلچرکے سلسلے میں شروع ہوئی ہیں تاکہ نوجوان اپنے روزگاریونٹ قائم کریں۔اس دوران بتایاگیاکہ گرامین بنک کامیابی کے ساتھ سوشل سیکورٹی سکیموں بشمول اے پی وائی ، پی ایم جے جے بی وائی اورپی ایم ایس بی وائی کی جانکاری لوگوں تک پہنچارہاہے اورپی ایم جے جے بی وائی اورپی ایم ایس بی وائی کی صدفیصدسیلٹمنٹ کادعویٰ کیاگیا۔انوہں نے کہاکہ بنک 24X7 کیش لیس سروس ،موبائل بنکنگ بغیرانٹرنیٹ کی سہولیت بھی پیش کررہاہے۔چیئرمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بنک کی سکیموں اورسہولیات سے استفادہ کریں ۔تقریب کااختتام ریجنل منیجرجموں آرکے نارنگ کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔