مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن کی چھترال نیابت میں گزشتہ ایک برس سے نائب تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جہاں دفتر ی کام کاج متاثر ہو گیا ہے وہائیں لوگوں کو ضروری سرٹیفکیٹوں کیساتھ ساتھ اراضی ریکارڈ کیلئے مینڈھر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔مقامی آبادی نے انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ چھترال نیابت میں گذشتہ ایک برس سے نائب تحصیلدار کی کرسی خالی ہے جبکہ علاقہ کی بڑی آبادی ایک دستخط کیلئے مینڈھر تحصیل میں قائم تحصیل ہیڈ کوارٹر پر جانے کیلئے مجبور ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کرتے ہو ئے کہاکہ حالیہ کئی ماہ سے نائب تحصیلدار کی تعیناتی کیلئے مانگ کی جارہی ہے لیکن بلند و بانگ وعدوں کے باوجود بھی عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔ایڈوکیٹ تنویر اقبال قریشی نے کہا کہ نیابت میں نائب تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں نے شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ انتظامیہ سے رجوع کیا گیا ہے تاہم ابھی تک آفیسر کو خالی نشست پر تعینات ہی نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نائب تحصیلدار کی عدم موجودگی میں مکینوں نے سرٹیفکیٹوں کے ساتھ ساتھ اراضی ریکارڈ کیلئے کئی کلو میٹر دور تحصیل ہیڈ کوارٹر مینڈھر جانا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ کیساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ چھترال نائب تحصیلدار کی تعیناتی کیلئے جلداز جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوامی مشکلا ت حل ہو سکیں ۔