کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ ہائر سینڈری سکول چھاترو میں لیکچر کم کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ،جسکا مقصد چھاترو کے دور دراز علاقہ کے نوجوانوں کو دین دیال اوپادھیائے گرامین کوشل یوجنا کے تحت مختلف روز گار مواقعوں کی جانکاری فراہم کرنا تھا۔ دین دیال اوپادھیائے گرامین کوشل یوجنا کا نشانہ دیہات کے غریب نوجوان تھا ،جنھیں اپنے ہنر کو بڑھاوا دینے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اور انہیں معنیٰ خیز روزگار حاصل کرنے کی جانب تیار کرنا تھا ۔مین پائور سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،سولن ،ہماچل پردیش کے ریاستی کوالٹی آڈیٹر ہمانشو کمار نے لیکچر دیا ،جس میں انہوں نے مختلف سکیموں کے فوائد کی جانکاری دی۔کُل ملا کر اس لیکچر میں 110 طلاب نے شرکت کی۔طلاب اور انکے والدین نے فوج کی جانب سے اس نوعیت کی نشست منعقد کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے علاقہ کے نوجوانوں کو یقینی طور فائدہ ہوگا ۔