جموں//بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور پربھاری، جموں و کشمیر بی جے پی ترون چْگ نے ’’نو سال بے مثال‘‘ کے تحت یوٹی میں جاری پروگراموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی، جنہیں ‘نو سال بے مثال ‘ کے تحت مختلف پروگراموں کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے، ترون چْگ نے استفادہ کنندہ سمیلن، رابطہ سے سمرتھن، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کی میٹنگوں، عوامی ریلیوں ، دانشورانہ ملاقات، وکاس تیرتھ، بی جے پی کے سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت، بین الاقوامی یوگا دن، بالیدان دیوس سے متعلق پروگراموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ترون چْگ نے پارٹی لیڈروں کی طرف سے پیش کی گئی سٹیٹس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اگلے چند دنوں کے پروگراموں کو جون کے آخر تک ترتیب دینے کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون کو شروع کیے گئے ایک ماہ کے پروگراموں نے جموں و کشمیر کے ہر دائرے میں عوام تک پہنچنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی طور پر پارٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔