ریاسی // فوج کی جانب سے ضلع کے چسانہ علاقہ میںسوچھتا ابھیان کا انعقاد کرکے علاقہ کی صفائی و ستھرائی کی ۔فوج نے یہ پروگرام بطور ’’کلین مشن انڈیا ‘‘ کے تحت منعقد کیا تاکہ ریاسی ضلع کے اس دور افتادہ علاقہ کے عوام میں صحت و صفائی کا احساس پیدا کیا جا سکے۔اس پروگرام کا اہتمام طلاب ،نوجوانوں اور مقامی لوگوں میں صاف و شفاف و خوبصورت ملک کا احساس پیدا کرنا تھا، جس کا اہتمام قومی موضوع ’’سوچھ بھارت‘‘ کے تحت منعقد کیا۔مہم میں چسانہ کے مقامی لوگوں نے نہایت ہی جوش و خروش سے شرکت کی۔مہم کے دوران اچھے معیار کے بیت الخلاء اور کوڑاکرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے پر زور دیاگیا ۔تحصیلدار چسانہ گلشن کمار شرما ،ایس ایچ او چسانہ علی عمران اور پرشوتم ٹھاکور نے اس پروگرام کی قیادت کی اور لوگوںسے اپنے اردگرد کے علاقوں میں صفائی کرنے اپیل کی ۔اس دوران مقامی لوگوںنے فوج کا شکریہ ادا کیا ۔کمپنی کمانڈر چسانہ میجر بھارتیش ہولامنی،نائب تحصیلدار منظور احمد، ٹی ایس او چسانہ ملک، صدر بیوپار منڈل نوید سنگھ، سرپنچوں ، نمبرداروں اور چوکیداروں، دوکانداروں نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔