پونچھ//نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر جموں اعجاز جان نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور پی ڈی پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اب ایک دوسرے پر تنقید کررہی ہیں۔یہاں جاری بیان کے مطابق کھنیتر اور چنڈک میں کارکنان کی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکمران اتحاد نے اپنی حکومت کے دورانیہ میں ناکامیوں کی تاریخ رقم کی اور عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ایفا نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں جماعتوں نے ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیاہے اوریہ جماعتیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب ان ناکامیوں کو چھپانے کیلئے دونوں جماعتیں اور حتیٰ کہ پی ڈی پی کے لیڈران ایک دوسرے پر تنقید کررہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانا اپنی ناکامیو ں کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔اس دوران کارکنان نے مقامی مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کی مانگ کی ۔بیان میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پی ڈی پی لیڈر و سابق نائب سرپنچ قاضی محمد رشید نے این سی میں شمولیت کرلی ۔اس موقعہ پر معشوق خان،خورشید شاہ، زیب الدین قریشی، اسمٰعیل بٹ،عبدالرشید، آزاد چوہان،ظہور خان،چوہدری یوسف،منیر حسین،حاجی محمد شبیر،حاجی نذیر حسین،محمد صدیق،لعل حسین ،محمد اشتیاق ملک ، نذیر احمد قریشی وغیرہ بھی موجو دتھے۔