جموں//سابق وزیراورسینئرکانگریس لیڈررمن بھلہ نے پارٹی کارکنان پرزوردیاہے کہ وہ بڑھ چڑھ پنچایت انتخابات میں حصہ لیں ۔انہوں نے بی جے پی پرپنچایتی اداروں کوکمزورکرنے کاالزام لگایا۔ ان خیالات کااظہار رمن بھلہ اسمبلی حلقہ گاندھی نگر کے درپاہ اورچٹھاپنچایتوں میں بلاک صدرامرت بالی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر بھلہ نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ جمہوری اداروں کوزمینی سطح پرمضبوط کیاہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اورپی ڈی پی اپنے دورحکومت میں جمہوری اداروں کومستحکم کرنے میں ناکام رہیں اوراب دوہرامعیاراپناکرعوام کوگمراہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی جموں اورپی ڈی پی جموں کے لوگوں کوگمراہ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ریاست کے ہرکونے میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے برسرپیاکرہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پرزوردیاکہ وہ پنچایت اداروں کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔