جموں//پی ایم پیکیج کے ملازمین نے جموں پریس کلب کے سامنے ایک بار پھر احتجاج کیا اور اپنی سیکورٹی تشویش کے پیش نظر کشمیر سے جموں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والے پی ایم پیکیج کے ملازمین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ا وراپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے اور مانگ کررہے تھے کہ جب تک وادی کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی،انہیں جموں کو منتقل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا “آپ اس مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پی ایم پیکیج کے ملازمین کی حفاظت اور تحفظ کیلئے ہے جنہوں نے وادی کے انتہائی مشکل اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دی ہیں۔وہ نعرے لگا رہے تھے کہ نقل مکانی ہی واحد حل ہے۔