بارہمولہ+سرینگر// ہانجی ویرہ پٹن اور بزگو نیلہ ناگ چاڈورہ میں پانی کی قلت کے پیش نظر لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ہانجی ویرہ پٹن کے تیلی محلہ کے باشندوں نے سوموارکو سرینگربارہمولہ شاہراہ پر جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنادیا جس کے نتیجے میں شاہرہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سخت گرمیوں کے ان ایام میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہاس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمہ کوآگاہ کیا گیا لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔اس دوران ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے مطالبات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ یہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔بزگو نیلہ ناگ چاڈورہ میں پانی کی قلت کے پیش نظر لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی لوگوںنے الزام عائد کیا کہ پنچائت سے واگزار کئے گئے فنڈ کو استعمال میں نہیں لایا جارہاہے۔ احتجاجی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 600کے قریب کنبوں پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اورکئی بار معاملہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود پانی کی قلت جوں کی توںہے۔ احتجاج میں شامل جاوید احمد رینہ نے بتایا کہ علاقے میں20برس قبل کالہ ناگ سکیم بنائی گئی تھی جسے چند لوگوںنے دانستہ طور پر ناکام بنایا۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ ڈی ڈی سی فنڈ میںسعد نار لائن کیلئے 6لاکھ روپے واگزار کئے گئے تاہم پھر بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں ہواجس کے بعد مزید3لاکھ روپے واگزار کئے گئے لیکن ابھی تک وہ فنڈصرف نہیں کیا گیا۔احتجاجی لوگوں نے کہاکہ جل شکتی محکمہ چاڈورہ عوامی مطالبے پرخاطر میں ہی نہیں لاتا ہے ۔انہوں نے ایس ڈی ایم چاڈورہ، چیف ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی محکمہ سے کہا کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اگر ایسا کرنے میں وہ ناکام رہے تو 2ہزار لوگ چاڈورہ میں دھرنا دینے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔مشمولات کے این ایس