سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے زڈورہ نامی گائوں میں پینے کے پانی کی قلت کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ انہیں پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو کئی بار مطلع کیا گیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیںلائی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق آج وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔( کے این ایس)