مینڈھر// پا نی کی سپلا ئی پر پھامڑا نا ڑ گو رسائی کے لو گو ں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا جس دوران سرنکوٹ ۔مینڈھر سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت بھی مسدود رہی ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ محلہ پسوالا ں پھامڑا نا ڑ واڈ نمبر 2میں گز شتہ پا نچ برسو ں سے پا نی سپلائی کی پاپئیں لگی ہوئی ہیںمگر پانی کی ایک بوند نہیں آرہی ۔ انہو ں نے کہا کہ وہ تین دنو ں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن اس وقت تک متعلقہ محکمہ کا کو ئی بھی اعلیٰ افسر ان کے پا س نہیں آیا اور محکمہ کا سپروائزر انہی کو دھمکارہاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوںنے اس بارے میں پولیس کے پاس بھی شکایت درج کروائی ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے اس بارے میں ایم ایل اے مینڈھر سے بھی بات کی مگر کوئی کارروائی نہیںہوئی اور صرف یقین دہانیاں دی جارہی ہیں۔مظاہرہ میں شامل رخسار مقبول نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے مقامی آبادی کو جان بوجھ کر ستایاجارہاہے۔انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ علا قہ میں پا نی کی سپلائی فر اہم کیا جائے ۔ انہوںنے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر تین دن کے اندر پانی سپلائی نہ ہوا تو وہ تحصیل صدر دفتر پر دھرنا دیںگے ۔رابطہ کرنے پر متعلقہ اے ای ای نے بتایاکہ دو رشتہ داروں کے درمیان لڑائی جھگڑا چل رہاہے جس میں محکمہ کا کچھ لینا دینانہیں۔