پکھرنی میں کرنٹ لگنے سے شہری لقمہ اجل | اہل خانہ و رشتہ داروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ کے پکھرنی گائوںمیں کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔نوشہرہ سب ڈویژن کے پکھرنی گائوں کا رہائشی 35 سالہ محمد اکرم اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ میر محمد ولد کے کھیت میں بجلی کے کرنٹ کی زد میں ایک بھینس آئی ہوئے تھی تاہم مذخورہ نوجوان اس کو بچانے کی کوشش کے دوران خود ہی بجلی کی تار کیساتھ لگ گیا جس کی وجہ سے اُس کی موت واقعہ ہو گئی۔

 

واقعہ کے خلاف اس کے اہل خانہ اور دیگران نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری بجلی محکمہ نوشہرہ سمیت محکمہ صحت کے خلاف الزام عائد کیا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کے باعث نوجوان کی جان چلی گئی۔انتظامیہ سے مطالبہ کہ اس کا مناسب معاوضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا اور محکمہ بجلی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کرتار سنگھ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کہا کہ نوجوان کے اہل خانہ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مناسب معاوضہ دیا جائے گاجس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔