کٹھوعہ //پٹھانکوٹ میں مقیم سینکڑوں کی تعداد میں جموں وکشمیر کے لوگوں نے واپس نہ آنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہاں دو ہفتوں سے مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی قرنطینہ مدت بھی مکمل کرلی ہے لیکن اس کے باوجود واپس جمو ں وکشمیر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ کٹھوعہ کی طرف سے انہیں جموں وکشمیر کی حدود میں داخل ہی نہیں ہونے دیاجارہاہے اور وہ جائیں تو جائیں کہاں ۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر اور ان کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر مداخلت کرکے انہیں واپس جموں وکشمیر اپنے اپنے علاقوں میں پہنچایاجائے کیونکہ انہوں نے قرنطینہ کی مدت مکمل کرلی ہے اور طبی جانچ بھی کی گئی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ ان کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیاجائے تاکہ وہ گھروں کو پہنچ سکیں ۔