پونچھ//پونچھ کے مختلف دیہات کے لوگوں کاایک وفد یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجازجان کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ساتھ ملاقات ہوا۔اس دوران وفدنے لوگوں کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔اس وفدمیں چکھڑی بن، براچھڑ، مارکوٹ، دیگواورلورن پونچھ کے لوگ شامل تھے ۔اس موقعہ پروفدنے عوامی مسائل جن میں پیکرس تاچکھڑی بن سڑک کےلئے اراضی دینے والے لوگوں جو2014 سے معاوضے کاانتظارکررہے ہیں کومعاوضہ دینا ، براچھڑتامارکوٹ سڑک کی تعمیرمکمل کرنا،2014 میں منظورہوئی سولرلائٹوں کی تقسیم کاری میں انتظامیہ کی غیرضروری تاخیر دورکرنا، دیگوارپل کامرمتی کام مکمل کرنا شامل تھے۔ اس دوران اعجاز جان نے کہاکہ لوگوں کومسائل کی وجہ سے سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے لہذا ان مسائل کاجلدازجلدنپٹارہ کیاجائے۔اس دوران ڈی ڈی سی پونچھ راہل یادو نے مسائل کواطمینان سے سنااورمسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران وفدمیں سیدخورشید شاہ، یاسین شاہ، عبدالرحمان بیگ ،یاسین شمع ،مولوی بشیرسابق سرپنچ، ولی محمدبیگ ، اسین شاہ، سجادلون ، جاویدبراچھڑ ، عبدالغفار بیگ ، خالدخان سابق فوجی ،ظہورخان، معشوق خان، چوہدری یوسف کھٹانہ، عبدالغنی ،ماسٹر عبدالسلام ،محمدرستم ،شمیم احمدچیئرمین، قمردین، ظہیراقبال ،خواجہ عبدالحمید،شکیل احمدخواجہ اورخواجہ متیازشامل تھے۔