پونچھ//جمعہ کودیر رات گئے ڈینگلہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار ہوئی۔اس حادثے کے نتیجہ میں 15سالہ نوجوا ن لقمہ اجل بن گیا جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی ہواہے جسے مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال پہنچا یاجہاںابتدائی طبی امداددینے کے بعد اسے ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںبھیج دیا ۔یہ حادثہ ڈینگلہ کے مقام پر پیش کیا۔اس حادثے میں لقمہ اجل ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد شعیب ولد منیر حسین ساکنہ ڈینگلہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور کی شناخت محمد الیاس ولد بشیر احمد عمر26سال کے طور پر کی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔