پونچھ میں منی بس حادثہ کا شکار ۔ 2بچوں سمیت11مسافر زخمی،2کی حالت نازک

 حسین محتشم

پونچھ//ضلع پونچھ میں ایک مسافر منی بس پلٹ گئی جس میں11مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کےلئے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں داخل کرایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے منگناڑ پونچھ سے آنے والی ایک منی بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی، جس میں 11مسافر زخمی ہوئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت نازک ہے جن کو میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔بس میں دو بچے بھی موجود تھے جن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمیوں کے شناخت محمد اسلم ولد حسن دین، عبدالمجید ولد محمددین، ہرجیت سنگھ ولد رنبیر سنگھ، نریندر کمار ولد کاشی رام،نثار حسین ولد محمددین، رخسانہ کوثر زوجہ محمد آزاد، رقیہ بیگم زوجہ ذاکر حسین، مسرت آزاد دختر محمد آزاد، افتاب حسین ولد محمد آزاد، دیپانشو ولد نریندر کماراور نیرج کمار ولدکھیم راج کے طور کی گئی ہے۔