پونچھ // پونچھ ضلع میں بدھوار دوپہر 12:38منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل کر میدانوں اور کھلی جگہوںپر آگئے۔ یہ زلزلہ تقریبا پانچ منٹ میں دو بار آیا۔ آگر چہ پہلے پہل کم جھٹکے محسوس کیا گیا لیکن دوسری بار زلزلے نے سب کے دل دہلا دئے۔اس دوران پورے ضلع سے کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔