پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمدزرگرنے رہبرکھیل ملازمین کی تعیناتی کیلئے لائحہ عمل اورخدوخال پرغوروخوض کرنے کرنے کے مقصدسے میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں جوائنت ڈائریکٹر پلاننگ ،ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈسپورٹس آفیسرکے علاوہ زونل فیزیکل ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔اس دوران رہبرکھیل بھرتی کے خدوخال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران بتایاگیاکہ حکومت نے رہبرتعلیم اوررہبرصحت کی طرز پررہبرتعلیم تعیناتی کی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کانوڈل ڈیپارٹمنٹ یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ہے۔اس دوران مزیدبتایاگیاکہ بی پی ای ،بی پی ایڈیاایم پی ایڈ امیدواروں کوتین سالوں کیلئے تین ہزارروپے ماہانہ پرتعینات کیاجائے گاجس کواگلے چارسے سات سالوں کے دوران چارہزارروپے ماہانہ تک بڑھایاجائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ 158 اسامیاں مشتہرکرکے مختلف زونوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اوران کی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس میںڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈکونسلنگ آفیسر، سپورٹس آفیسراورتمام زیڈپی ای اوزممبرہوں گے۔