پونچھ//سرکار کی جانب سب مریضوں کو جائز نرخوں پر معیاری ادویات فراہم کرنے کے سلسلہ میں چلائی جا رہی سکیم جن آشدی کا پونچھ کی عوام کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے اس سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانونی حقوق کے کارکن و جنرل سیکر یٹری بار ایسوسی ایشن پونچھ ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ کہا کہ اس سے بڑی نا انصافی پونچھ کی عوام کے ساتھ اور کیا ہو گی۔انھوں نے ایل جی منوج سنہا اور ڈی ڈی سی پونچھ اندرجیت کمار سے بغیر کسی تاخیر کے ضلع ہسپتال پونچھ کے جن آشدی مرکز کو جو کافی عرصہ سے بند ہے کوکھولنے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی۔انھوں نے کہا کہ اس مرکز کے کھلنے سے پونچھ کے غریب لوگوں کو آسانی سے معیاری دوائی جائز نرخوں پر دستیااب ہو رہی تھی لیکن اچانک سے اسے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف مریضوں کو مشکلات کا سامنہ ہے بلکہ اس مرکز کو چلا رہے راجیش کھجوریا کو بھی شدید مالی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بے روزگار ہو کر پریشانی کا شکار ہیں۔ ایڈوکیٹ بھانو پرتاب نے کہاکہ اس مرکز کے بند ہونے سے عام عوام مہنگی دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کو وزیر اعظم ہند نے شروع کیا تھا تاکہ اس کے ذریعے عوام کو سستی قیمت پر معیاری دوائیں مہیا ہوں یہ مہم ملک کے مختلف اضلاع میں "جن آشدی میڈیکل اسٹور" نامی خصوصی دکانوں کے ذریعے عام ادویات کی فروخت کے ذریعے چلائی گئی تھی۔ ستمبر 2015 میں ، 'جن آشدی اسکیم' کو پردھان منتری جان آشدی یوجنا' (پی ایم جے ای اے) کے نام سے تبدیل کیا گیا تھا۔ نومبر 2016 میں اس اسکیم کو مزید تقویت بخشنے کے لئے اس کا نام دوبارہ "پردھان منتری بھارتیہ جن آشدی یوجنا" (پی ایم بی جے پی) رکھ دیا گیا۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے یوئے کہا کہ وبائی امراض کے دوران عام لوگوں کو جن آشدی میڈیکل اسٹور کی عدم موجودگی میں مہنگی دوائیں خریدنے پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں پونچھ میں تعینات ڈی ڈی سی پونچھ کو سرحدی ضلع پونچھ کے غریب عوام کے مفاد کے لئے جن آشادی مرکز کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے کو متعدد بار اجاگر کیا گیا لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے ہندوستان اور جے کے یو ٹی میں یہ اسکیم کامیابی کے ساتھ نافذ ہے تو پھر پونچھ کے ساتھ یہ سوتیلی ماں سلوک کیوں؟۔