پونچھ//ہفتہ وار پونچھ راولاکوٹ بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی۔اس دوران پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے کل34 مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کو روانہ ہوئے جن میں پونچھ سے3نئے مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ ہوئے اور 31مسافر پونچھ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو لوٹ گئے۔راولاکوٹ سے پونچھ پہنچی بس سے کل 71مسافروں نے سفر کیا جو سبھی پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پونچھ میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے یہاں پہنچے۔اس بار پونچھ کا کوئی بھی مسافر اپنے وطن واپس نہیں لوٹا۔اس طرح آج کل 105مسافروں نے حدِ متارکہ کے آرپار کا سفر کیا۔ کسٹوڈین چکاں دا باغ پونچھ نے بتایا کہ پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس پر امن طریقہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بھی بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔