پونچھ//راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی جاری رہی۔اس دوران پونچھ سے راولاکوٹ کو راونہ ہونے والی بس سے 6 مسافر پاکستانی زیر انتظامیہ کشمیر کے راولاکوٹ کو روانہ ہوئے جو سب کے سب پونچھ میں رہ رہے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن لوٹ گئے ۔اس بس سے کوئی بھی پونچھ کا نیا مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ ہوا۔ راولاکوٹ سے پونچھ پہنچی بس سے13مسافروں نے سفر کیا جو سبھی راولاکوٹ سے پونچھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو پہنچے جبکہ راولاکوٹ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعدبھی اپنے وطن کوئی مسافر نہیںلوٹا۔ اس طرح اس بار19مسافروں نے حدِ متارکہ آر پار کی۔ رابطہ کرنے پرکسٹوڈین چکاں داباغ تنویر احمد نے بتایا کہ پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس اور آر پار تجارت شدو مد سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چہ جائے پچھلے کئی روز سے سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے لیکن تجارت اور بس سروس کا سلسلہ جاری ہے۔