پونچھ//شدید بارشوں اور سردی کے باوجودچکاندا باغ کے راستہ سے پونچھ راولاکوٹ کے راہ ملن بس سروس حد متارکہ کے آر پار ہوئی۔اس بار پونچھ اور راولاکوٹ کے درمیان چکاندا باغ کے راستے چلنے والی بس سے کل 36 مسافر حد متارکہ کے آر پار ہوئے۔ پونچھ سپورٹس سٹیڈیم سے راولاکوٹ روانہ ہوئی بس سے 12 مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو روانہ ہوئے جن میں 3مسافر پونچھ سے راولاکوٹ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے گئے جبکہ 9 مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے وطن لوٹ گئے۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کل 24 مسافر پونچھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو پہنچے جبکہ پونچھ کا کوئی بھی مسافر واپس نہیں لوٹا۔ اس طرح سے اس بار36 مسافروں نے حد متارکہ عبور کی ۔یہ بس سروس انچارج کسٹوڈین ارشاد صوفی اور ٹی ایف او سردار نعیم خان کی نگرانی میں چلائی گئی ۔