رام بن // پولیس اور سول انتظامیہ نے مشترکہ طور موضع ٹنگر ، جواڑی، لوئر و اپر سُمبڑ میںشکایت ازالہ اجلاس منعقد کئے جن میں تحصیلدار رام بن پرمود کمار،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز احمدنے صدارت جب کہ نائب تحصیلدار گاندھری ،ایس ایچ او دھرمکنڈ،انچارج پوسٹ ٹنگر،پٹواریوں اور دیگراہلکاروں بھی ان کیمپوں میں موجود تھے۔تمام شکایتی اجلاسوں میں لوگوں کی بھاری تعداد بشمول گندھاری ، کاببی گلہوٹ ،ٹنگر،کوہلی، سُمبر، کانگا اور لوئر سُمبرکے سرپنچوںنے شرکت کی۔مختلف دیہات کے لمبر داروں،معزز شہریوں، مختلف کنسٹریکشن کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ملازموں و غیرہ نے بھی اجلاسوں میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر جو مسائل اُبھارے گئے اُن میں لیبروںکیلئے کم سے کم اُجرت، دیہاتوںمیں ایمبولنس سہولیات، پانی کا چھڑکائو، پینے کے پانی کی قلت،سُمبڑ میں ہیلتھ سنٹر،راشن کارڈوں میں دُرستی،راشن کارڈ اجرا کرنا، زمین کے معاوضہ میں تاخیرو غیرہ شامل تھے۔اجلاسوں میں تمام مسائل کو بغور سُنا گیا ،جن میں سے بعض کا سرعت سے ازالہ کرنے کے لئے متعلقین کو ہدایت دی گئی جبکہ دیگر مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ محکم کو تیزی سے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔مقامی لوگوں نے پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے مسائل گھرون میں ہی حل کرنے کی پہل کیلئے اظہار تشکُر کیا۔