سرنکوٹ//سرنکوٹ سے بھمبر گلی کی طرف جانے والے راستے میں طوطا گلی کے مقام پر شدید برف باری کے دوران پھنسے سینکڑوں مسافروں اور پچاس سے زائد گاڑیوں کو حفاظتی مقامات پر پہنچایاگیا۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر سب سے پہلے سرنکوٹ پولیس ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر کے ہمراہ ٹیم طوطا گلی کے مقام پر پہنچی اور پھنسے مسافروں کو نکالنا شروع کیا گیا۔سخت برف باری کے دوران پولیس نے بہادری اور جرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام گاڑیوں اور سینکڑوں مسافروں کو نکالا۔لوگوں کو نکالنے میں تقریبا رات کے دو بج گئے لیکن پولیس نے ہمت نہ ہاری۔بعد میں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور ایڈیشنل ایس پی بھی موقع واردات پر پہنچ گئے۔شدید سردی کے باوجود پولیس نے ہمت اور حوصلہ سے برف میں پھنسے چھوٹے بچوں،بزرگوں اور عورتوں کا ساتھ دیا اور ان کو احساس دلایا کہ پولیس ہمیشہ مشکل وقت میں لوگوں کے کام آئے گی اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اسی دوران ایس ڈی پی مینڈھر ریاض تانترے اور ایس ایچ او مینڈھر بھی پیش پیش رہے۔