سرینگر//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سوموارکو کانسٹیبل نثاراحمدوگے کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔نثاراحمد7اگست کوپوشون دمحال ہانجی پورہ کولگام میں ایک حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس سربراہ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سنیل کمار،صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار،شمالی کشمیر کے انسپکٹر جنرل عبدالجبار،اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔پولیس سربراہ نے مہلوک اہلکار کے گھروالوں کی تعزیت پرسی کی اور موحوم کے روح کے ابدی سکون کی دعاکی ۔انہوں نے مرحوم کے گھروالوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری پولیس فورس ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے انہیں ہرقسم کی امداد دینے کایقین دلایا۔ اس موقعہ پر کئی مقامی لوگوں نے پولیس سربراہ کو بتایا کہ نثاراحمد ایک نہایت ہی ہمدردرانسان تھے ۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ کو ہرقسم کی امداددینے کی پولیس سربراہ سے درخواست کی۔