لکھنئو //لکھنئو میں آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لا ء بورڈ کی جانب سے پولس اور میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی اور ان کی عزت افزائی کے لئے پھول پیش کیے گئے۔ آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لا بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ نفرت و تعصب کی وبا سے بھی بچانے کی ضرورت ہے۔ لکھنئو میں آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لا ء بورڈ کی جانب سے پولیس اور میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی اور ان کی عزت افزائی کے لئے پھول پیش کیے گئے۔بورڈ کے مطابق اس وبائی فضا میں پولیس اور ڈاکٹروں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر جو غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔جب لوگ اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے گھروں میں قید ہیں یہ لوگ اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے انسانی خدمات میں لگے ہیں لہٰذا ان کے جذبوں کی قدر اور احترام کیا جانا چاہئے۔